نارتھ ساونڈ (مشرق نیوز) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 34 ویں میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے بارش سے متاثرہ میچ میں نمیبیا کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 41 رنز سے شکست دے کر 2 اہم پوائنٹس حاصل کرلئے۔ نارتھ ساونڈ میں کھیلے گئے میچ میں نمیبیا نے ٹاس جیت کو انگلش ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بارش کی وجہ سے ٹاس تاخیر کا شکار ہوا اور میچ کو پہلے 11 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا لیکن انگلش ٹیم کی اننگز میں پھر بارش کی وجہ سے میچ رکا اور پھر فی اننگز 10 اوورز تک محدود کی گئی۔ انگلینڈ نے مقررہ 10 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز سکور کئے تاہم ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت نمیبیا کو 126 رنز کا ہدف ملا۔ انگلش ٹیم کی جانب سے ہیری بروک نے ناقابل شکست 47 اور جونی بیئرسٹو نے 31 رنز کی اننگز کھیلی۔اسکے علاوہ فل سالٹ 11، کپتان بٹلر صفر، معین علی 16 اور لیونگ اسٹن 13 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ نمیبیا کی جانب سے روبین ٹرمپلمین نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
ٹی 20 ورلڈکپ، انگلینڈ نے ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت نمیبیا کو 41 رنز سے شکست دیدی

















