آئر لینڈ ،امریکہ کا میچ بارش کے باعث منسوخ، پاکستان ٹی 20 ورلڈکپ سے باہر

لاڈرہل فلوریڈا (ایم این پی)آئر لینڈ اور امریکہ کا میچ بارش کے باعث منسوخ، پاکستان ٹی 20 ورلڈکپ سے باہر ہوگیا۔

میچ کاٹاس بھی نہیں ہوسکا، مسلسل بارش کی وجہ سے میچ منسوخ کرنا پڑا۔

دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا،گروپ اے میں امریکہ نے 5 پوائنٹس کےساتھ اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرلی اورپاکستان ورلڈکپ سے باہر ہوگیا۔

گروپ اے سے بھارت ،امریکہ کے سپر 8 مرحلے میں پہنچنے کے بعد اب پاکستان اور آئرلینڈ کا میچ بے معنی ہوگیا۔