فلوریڈا میں شدید بارشیں: امریکہ اور آئرلینڈ میچ منسوخ ہونے پر پاکستان ورلڈکپ سے باہر ہوجائیگا

فلوریڈا (مشرق نیوز) امریکی ریاست فلوریڈا میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے جس کی وجہ سے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے شیڈول میچز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ فلوریڈا میں طوفان کے سبب پاکستان کا مشن ورلڈ کپ خطرے میں پڑگیا ہے۔ کل بروز جمعہ 14 جون کو امریکہ اور آئرلینڈ کا اہم مقابلہ فلوریڈا میں ہونا ہے جو کہ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ پاکستان کو اگر ورلڈکپ کی دوڑ میں شامل رہنا ہے تو اس کیلئے ضروری ہے کہ یہ میچ ہو اور اس میں آئرلینڈ کو کامیابی ملے لہٰذا میچ نہ ہوسکا اور بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تو پاکستان ورلڈکپ سے باہر ہوجائیگا۔ فی الحال اس گروپ میں سے بھارت سپر ایٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے جبکہ امریکہ، پاکستان، کینیڈا اور آئرلینڈ کی پوزیشنز تاحال فائنل نہیں۔