ٹی20 ورلڈ کپ ٹاکرا، شاہینوں کا آج پہلا امتحان، امریکہ سے جوڑ پڑے گا

ڈیلس (مشرق نیوز) ٹی20 ورلڈ کپ میں شاہینوں کا آج پہلا امتحان ہے، قومی ٹیم میزبان ملک امریکہ سے ٹکرائے گی۔ پاکستان اور امریکہ کی ٹیموں کے درمیان جوڑ آج ڈیلس کرکٹ گراونڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 8 بجے پڑیگا۔

واضح رہے پاکستان اور امریکہ کی ٹیمیں پہلی بار آمنے سامنے ہوں گی، امریکہ نے پہلے میچ میں کینیڈا کو7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ دوسری جانب قومی کپتان بابر اعظم اور فاسٹ باولر محمد عامر جیت کیلئے پرعزم ہیں۔

قومی کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ امریکہ کی وکٹیں بولرز کیلئے ساز گار ہیں لیکن ہمارا ٹیم کمبی نیشن بہترین ہے۔ فاسٹ باولر محمد عامر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم یہاں جیتنے آئے ہیں، ہرطرح کی صورتحال کیلئے تیار ہیں۔