ٹی 20 ورلڈ کپ، امریکہ کیخلاف میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن

ڈیلاس (مشرق نیوز) ٹی 20 ورلڈ کپ میں امریکہ کے خلاف میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم نے منگل کو دو حصوں میں ٹریننگ سیشن کیا۔ ڈیلاس میں اس دوران بیٹرز نے صبح 11 سے 2 بجے تک انڈور پریکٹس کی جبکہ دوپہر میں قومی کھلاڑیوں نے فیلڈنگ اور بولنگ پریکٹس کی۔ گرینڈ پرارئیری سٹیڈیم پر نیدرلینڈز اور نیپال کے میچ کی وجہ سے مین سٹیڈیم پر پریکٹس پچ تیار نہیں ہوسکی تھی۔ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے باو¿نڈریز پر اونچے کیچوں کی بھی بھرپور پریکٹس کی۔ واضح رہے پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں پہلا میچ امریکہ کیخلاف کل 6 جون کو کھیلے گی۔