پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی 20 آج کھیلا جائیگا

برمنگھم (مشرق نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا دوسرا میچ آج برمنگھم میں کھیلا جائیگا۔ قومی ٹیم کے ٹاپ آرڈر بیٹر فخر زمان کا کہنا ہے کہ ٹیم تگڑی ہے کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا تھا۔