دوبئی (مشرق نیوز) آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے آغاز سے قبل ہی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ہر طرح سے بھارتی ٹیم کو میگا ایونٹ جتوانے کیلئے سپورٹ فراہم کرنے لگی۔ انڈین ٹیم کو آئی سی سی نے وارم اپ میچ کیلئے 9 جون کو پاک بھارت میچ کیلئے شیڈول نیویارک کا نساو کرکٹ سٹیڈیم الاٹ کردیا جہاں بھارتی ٹیم بنگلہ دیش کیخلاف پریکٹس میچ میں حصہ لے گی۔
بھارت کو وارم اپ میچ کیلئے نساو کرکٹ سٹیڈیم الاٹ کرنے پر شائقین نے شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم کو کنڈیشنز سے ہم اہنگ ہونے کیلئے گراونڈ پر وارم اپ میچ دیا گیا تاکہ وہ پچ کو دیکھ سکیں اور اسی حساب سے پاکستان کیخلاف حکمت عملی مرتب کرسکیں۔
فینز کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے اعلیٰ حکام کا جھکاو بھارتی بورڈ کی طرف ہے اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی پوری کوشش ہے کہ بھارت کیسی طرح سے پاکستان کیخلاف کامیابی حاصل کرلے۔ قبل ازیں آئی سی سی نے بھارتی شائقین کرکٹ کی سہولت کا خیال رکھتے ہوئے متنازع طور پر سیمی فائنل کی سلاٹ الاٹ کرتے ہوئے ٹائمنگ تبدیل کردی تھی تاہم انڈینز فین باآسانی ٹیم کے میچز دیکھ سکیں۔
دوسری جانب پاکستانی ٹیم انگلینڈ کیخلاف 4 ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کے بعد یکم جون کو امریکہ پہنچے گی جہاں 6 جون کو پاکستان کا پہلا میچ میزبان امریکہ کیخلاف کھیلے گا۔ قومی ٹیم 9 جون اپنا دوسرا اہم ترین میچ روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے گی۔
ٹی20 ورلڈکپ،آئی سی سی ایک مرتبہ پھر بھارت کی مدد کو آگیا
















