وزیراعظم ہاکی ٹیم پر مہربان،ہر کھلاڑی کیلئے10لاکھ انعام کااعلان

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم مہربان،اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں عمدہ کھیل پیش کر کے چاندی کا تمغہ جیتنے والی قومی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 10لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو پی ایم ہاﺅس بھی مدعو کر لیا ،2دن میں قومی ہاکی ٹیم کو وزیراعظم ہاﺅس میں بلایا جائے گا۔