پنجاب حکومت کاقومی ہاکی ٹیم کیلئے 20 لاکھ انعام کااعلان

لاہور:(سپورٹس رپورٹر،ایم این پی) پنجاب حکومت نے اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچنے والی قومی ہاکی ٹیم کےلئے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔

وزیر کھیل پنجاب فیصل کھوکھر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سلطان اذلان شاہ کپ میں عمدہ کارکردگی پر قومی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے 20 لاکھ روپے انعام دینے کااعلان کیا۔

فیصل کھوکھر نے کہا جذبے، جوش، ولولے اور محنت سے قومی ٹیم نے اذلان شاہ کپ میں دوسری پوزیشن سمیٹی، فائنل میں کھیل شاندار رہا،قومی ٹیم نے ایک بارپھر عالمی افق پر قومی پرچم بلندکیا ،پنجاب حکومت قومی کھیل کی بحالی کےلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی