لاہور (مشرق نیوز) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کےلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات جلد لینے کی ہدایت کی ہے ۔ ہفتہ کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی سٹیڈیم میں منعقدہ ہوا جس میں سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن بلان کا جائزہ لیا گیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم۔ نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے لئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات جلد لینے کی ہدایت کی ۔ محسن نقوی نے کہاکہ تینوں سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے کام میں پہلے ہی تاخیر ہو چکی ہے،اب بلاتاخیر آگے بڑھا جائے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ،کمیٹی انفراسٹرکچر۔ ڈومیسٹک کرکٹ اور انٹرنیشنل کرکٹ کے ڈائریکٹرز پر مشتمل ہو گی ،کمیٹی انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی قواعد و ضوابط کے تحت جلد ہائرنگ کے عمل کو یقینی بنائے گی،کمیٹی انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی مشاورت سے تینوں سٹیڈیمز میں عالمی معیار کی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائے گی،اپ گریڈیشن پلان کے تحت بکسز میں سٹرکچرل تبدیلیاں کی جائیں گی اور سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا،سٹیڈیمز کے انکلوڑرز میں نشتیں لگائی جائیں گی اور شائقین کرکٹ کی سہولت کیلئے ہر نشت کا نمبر ہوگا،قذافی سٹیڈیم کے مین گیٹ کے دو اطراف انکلوڑرز میں نشتوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سٹیڈیمز میں سکور بورڈ اورلائیو سٹریم کے لئے سکرین تبدیل کرنے کی ہدایت کی اور کہاکہ سٹیڈیمز کی فلڈ لائٹس کو تبدیل کرنے کے لیے تحمینہ لگایا جائے۔ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر،چیف فنانشل آفیسر،ڈائریکٹرڈومیسٹک کرکٹ، ڈائریکٹر انفراسٹرکچر اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ نے اجلاس میں شرکت کی ۔
محسن نقوی کی سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کےلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
















