ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے آسٹریلوی سکواڈ کا اعلان، اہم کھلاڑی جگہ نہ بنا سکے

سڈنی (مشرق نیوز) کرکٹ آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا، اہم کھلاڑی اسکواڈ میں شامل نہ ہوسکے، آل راونڈر مچل مارش کو آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جون سے شروع ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے آسٹریلیا نے سکواڈ کا اعلان کیا ہے۔کینگروز نے اپنے 15 کھلاڑیوں کے اسکواڈ کا اعلان کیا، فائنل اسکواڈ میں آل راونڈر مارکس سٹونس، ٹم ڈیوڈ، اور کیمرون گرین کے ساتھ گلین میکسویل شامل ہیں۔مچل مارش بطور کپتان ٹیم کی قیادت کریں گے۔تجربہ کار بلے باز سٹیو سمتھ، جیک فریزر،میک گرگ، فاسٹ باولر جیسن بیرنڈورف اور آل راونڈر میٹ شارٹ جیسے بڑے نام سکواڈ میں جگہ نہ بنا سکے۔ آسٹریلین سکواڈ میں مچل مارش، ایشٹن ایگر، پیٹ کمنز، ٹم ڈیوڈ، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، گلین میکسویل، مچل سٹارک، مارکس اسٹونیس، میتھیو ویڈ، ڈیوڈ وارنر، ایڈم زمپا شامل ہیں