دوسرے ٹی 20 میں نیوزی لینڈ90پر ڈھیر،پاکستان 7وکٹوں سے سرخرو

راولپنڈی: (ایم این پی) نیوزی لینڈ90پر ڈھیر،پاکستان نے دوسرا ٹی20میچ 7وکٹوں سے جیت لیا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے باﺅلنگ کافیصلہ کیا،نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم19 ویں اوورز میں 90 رنز پر چلتی بنی،صرف 4 کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل ہو سکے۔

شاہین شاہ آفریدی نے3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، عامر، شاداب خان اور ابرار احمد نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، ایک وکٹ نسیم شاہ کے حصے میں آئی۔

پاکستان نے ہدف 13ویں اوور میں 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،صائم ایوب 4 ،کپتان بابر اعظم 14 رنز بنا کر واپس لوٹے، رضوان 45 اور عثمان خان 18 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔