:( ) سٹیورٹ لا کو امریکی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا۔
سابق آسٹریلوی بیٹر سٹیورٹ لا کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کوچ مقرر کیا گیا ہے انہوں نے ایک ٹیسٹ اور 54 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ۔
سٹیورٹ لا کوئنز لینڈ کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے رہے ہیں اور انگلینڈ میں بھی کرکٹ کھیلی ۔
یوایس اے ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیے جانے کے بعد سٹیورٹ لا نے بیان میں کہا یو ایس اے کرکٹ کے لیے منتخب کرنے پر بہت پرجوش ہوں، اچھا سکواڈ بنائیں گے، پہلا ٹاسک بنگلا دیش کے خلاف سیریز کے لیے مضبوط ٹیم تشکیل دینا ہے۔
سٹیورٹ لا امریکی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر
















