راولپنڈی(ایم این پی )پاک نیوزی لینڈ پہلا ٹی 20 بارش کے نام،بادل مسلسل برسنے پر میچ ختم کردیا گیا۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں بارش کے باعث پہلے ٹاس آدھا گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوا تاہم آوٹ فیلڈ سوکھنے کے بعد نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا،ٹاس کے بعد پھر بادل آبرسے اورکیویز کی بیٹنگ تاخیر کا شکار ہوئی۔
بارش رکنے کے بعد میچ 5 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا لیکن نیوزی لینڈ اننگز کی 2 گیندوں کے بعد دوبارہ بارش شروع ہوگئی جس کے باعث میچ ختم کردیا گیا،نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک وکٹ کے نقصان پر صرف2 رنز بناسکی تھی۔
پاکستان کی جانب سے ابراراحمد ، عرفان نیازی اور عثمان خان نے ٹی 20ڈیبیو کیا۔
بادل کی رم جھم،پاک نیوزی لینڈ پہلا ٹی 20 بارش کے نام
















