لاہور (مشرق نیوز) نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے آغاز سے قبل ہی اعظم خان کو انجری نے گھیر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے جارح مزاج وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان دائیں گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں، انہیں تکلیف گزشتہ روز ٹریننگ سیشن کے دوران ہوئی تھی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی میڈیکل ٹیم اعظم خان کی دیکھ بھال کررہی ہے جبکہ کرکٹر کی نیوزی لینڈ کیخلاف میچز میں شرکت کا فیصلہ رپورٹ آنے کے بعد کیا جائیگا۔ واضح رہے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کا پہلا آج شام 7 بجے مقامی وقت کے مطابق راولپنڈی میں کھیلا جائیگا۔
کیویز کیخلاف سیریز سے قبل اعظم خان کو انجری نے گھیر لیا
















