لاہور: (سپورٹس رپورٹر،ایم این پی)”کنگ از بیک“قومی ٹیم کی کپتانی دوبا رہ بابر اعظم کو سونپ دی گئی،پی سی بی نے اعلان کر دیا، بابر اعظم ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان ہوں گے۔
سلیکشن کمیٹی کی تجویز پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بابر اعظم کو کپتان مقرر کیا،ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے شاہین آفریدی کے تحفظات تھے بھی دور کردئیے،واضح رہے بابر اعظم گزشتہ سال نومبر میں تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے دستبر دار ہو گئے تھے ۔
”کنگ از بیک“قومی ٹیم کی کپتانی دوبا رہ بابر اعظم کے سپرد
















