ممبئی (مشرق نیوز) بھارت کی تامل انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے مشہور اداکار ڈینیئل بالاجی 48 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈینیئل بالاجی کو گزشتہ روز سینے میں درد کی شکایت پر چنئی کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جس کے بعد اداکار آج صبح ہسپتال میں ہی دم توڑ گئے۔ اداکار کی لاش کو آخری رسومات کیلئے پورسائی واکم میں واقع ان کی رہائش گاہ لے جایا جاچکا ہے۔ ڈینیئل کی اچانک موت نے تامل فلم انڈسٹری سمیت ان کے مداحوں کو بھی صدمے سے دوچار کردیا، انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد سے ہی مداحوں اور شوبز انڈسٹری کی جانب سے گہرے صدمے اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔
معروف تامل اداکار ڈینیئل بالاجی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے
















