حارث روف کے سینٹرل کنٹریکٹ کی معطلی ختم ہونے کا امکان
اسلام آباد (مشرق نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث روف کے سینٹرل کٹریکٹ کی معطلی چند روز میں ختم ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ میں فاسٹ بولر نے چند روز قبل اپنے سینٹرل کنٹریکٹ کی معطلی کیخلاف اپیل کی تھی۔ذرائع کے مطابق حارث روف نے دورہ آسٹریلیا سے دستبردار ہونے کی وجوہات سے پی سی بی کو تفصیلی آگاہ کیا تھا، کرکٹ بورڈ قانونی طور پر فاسٹ بولر کی اپیل کا جائزہ لے رہا ہے۔پی سی بی نے دورہ آسٹریلیا سے انکار کے باعث پی ایس ایل کے آغاز سے چند روز قبل حارث روف کا سینٹرل کنٹریکٹ 30 جون تک معطل کر دیا تھا۔پی سی بی نے حارث روف کو کرکٹ لیگز میں شرکت کےلئے این او سی نہ دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔
















