آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو ہرا کر سیریز میں برتری حاصل کرلی

ولنگٹن (مشرق نیوز) آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو 172 رنز سے ہرا کر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ، نیتھن لائن نے میچ میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کر کے آسٹریلیا کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔اتوار کو ہیملٹن میں ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم 369 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 196 رنز بنا کر آٹ ہو گئی ، رچن روندرا 59 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے ،ڈیرل مچل 38 ، ٹام بلنڈل صفر ، گلین فلپس ایک ، سکاٹ کگلین 26 ، میٹ ہینری 14 اور کپتان ٹم ساودی 7 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔آسٹریلیا کی طرف سے نیتھن لائن نے تباہ کن باﺅلنگ کی اور 6 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ، پہلی اننگز میں انہوں نے 4 وکٹیں حاصل کی تھیں ، آسٹریلیا کے کیمرون گرین کو پہلی اننگز میں ناقابل شکست 174 رنز بنانے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 8 فروری سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہو گا۔