آسٹریلوی خاتون کرکٹر نے گراونڈ میں گھسنے والے شخص کو پکڑ لیا

سڈنی (مشرق نیوز) آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ایلیسا ہیلی نے اینڈریو سائمنڈز کی یاد تازہ کردی۔ایلیسا ہیلی نے بھارت میں ویمن پریمیئر لیگ کے میچ میں گراونڈ میں گھسنے والے شخص کو پکڑ لیا۔یو پی واریئرز اور ممبئی انڈینز کے درمیان ہونے والے میچ میں ایک تماشائی گراونڈ میں گھس آیا تھا جس کے بعد یو پی واریئرز کی ایلیسا ہیلی نے سکیورٹی کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کو پکڑ کر رکھنے کی کوشش کی۔بھارت کے چنا سوامی سٹیڈیم کے سکیورٹی اہلکار فوری طور پر گراونڈ میں داخل ہوئے اور اس شخص کو پکڑ لیا۔ماضی میں اینڈریو سائمنڈز نے بھی بھاگ کر گرانڈ میں گھسنے والے شخص کو پکڑا تھا۔آسٹریلیا کی معروف فٹ بالر سیم کر بھی گراونڈ میں گھسنے والے شخص کو پکڑ چکی ہیں۔