پاک بھارت ڈیوس کپ ٹائی کے ڈراز کل نکالے جائیں گے

اسلام آباد (مشرق نیوز) پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیوس کپ گروپ ون ٹائی کے ڈراز کل نکالے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق پاک بھارت ڈیوس کپ ٹا ئی تین اور چار فروری کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شیڈول ہے جس میں شرکت کےلئے انڈین ٹینس ٹیم کے پانچ پلیئرز اور پانچ آفیشلز پہلے ہی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ ڈیوس کپ ٹائی میں پاک بھارت کھلاڑیوں کے میچز شیڈول دینے کےلئے ڈراز کل اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہونگے جہاں دونوں ممالک کے کھلاڑی میڈیا سے بات چیت بھی کرینگے۔