ایف آئی ایچ فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کوارٹرفائنلز میں جگہ بنانے میں ناکام

عمان (مشرق نیوز) ایف آئی ایچ فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کواٹرفائنلز میں جگہ بنانے میں ناکام ہوگیا، پولینڈ نے پاکستان کو 7-8 گول سے شکست دیکر ایونٹ کے کواٹر فائنلز میں جگہ بنا لی، پاکستان 9ویں سے 16ویں پوزیشن کے لئے جمیکا کے خلاف نبرد آزما ہوگا۔تفصیلات کے مطابق عمان کے شہر مسقط میں جاری ایف آئی ایچ فائیو سائیڈ عالمی ہاکی کپ میں پاکستان ایونٹ کےکواٹرفائنلز میں جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہوسکا۔ پولینڈ نے ایک سخت مقابلہ میں پاکستان کو ساتھ کے مقابلہ میں آٹھ گول سے شکست دیکر ٹاپ آٹھ ٹیموں میں جگہ بنا لی۔ پولینڈ کی جانب سے ڈیمیان نے دو گول، واجسیک نے دو گول، مائیکولوج ، میٹیوزگواور ٹوماسز نے ایک، ایک گول سکور کیا۔ پاکستان کی جانب سے کپتان رانا عبدالوحید اشرف نے ہیٹ ٹرک سمیت پانچ گول، غضنفر علی اور ارشد لیاقت نے ایک، ایک گول سکور کیا۔پاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم مینجمنٹ میں ہیڈ کوچ اولمپیئن شکیل عباسی اور مینجر اولمپیئن دلاور حسین شامل ہیں جبکہ فزیو تھراپسٹ وقاص محمود اور ویڈیو آپریٹر جنید اختر بھی ٹیم کے ہمراہ موجود ہیں۔