بسمہ معروف، عالیہ ریاض اور ڈیانا بیگ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ویمن ایمپاورمنٹ چیمپئن مقرر

لاہور: ( ) ویمن کرکٹرز بسمہ معروف، عالیہ ریاض اور ڈیانا بیگ کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے ویمن ایمپاورمنٹ چیمپئن مقرر کر دیا۔

پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ نے تینوں خواتین کرکٹرز سے معاہدے کر لیے جس کے مطابق تینوں کھلاڑی اسلام آباد یونائیٹڈ کی برانڈ ایمبیسڈر بھی ہوں گی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کا کہنا ہے خواتین کرکٹرز کو ہر وہ سہولت دیں گے جو مرد کرکٹرز کو ملتی ہیں۔