پاکستان گرین نے پاکستان وائٹ کو کبڈی میچ میں شکست دیدی

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر)موضع ڈھونیکی میں مختار احمد وڑائچ بگا برادران کی طرف سے کبڈی میچ کا انعقادکیا گیا،جسمیں آل پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ کی ٹیموں کے مابین میچ کھیلا گیا،پاکستان گرین کی نمائندگی کیپٹن رانا علی شان اور پاکستان وائٹ کی نمائندگی کیپٹن علی وڑائچ نے کی۔

پاکستان گرین نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو پوائنٹس سے پاکستان وائٹ کو ہراکر جیت اپنے نام کی۔اس موقع پر سابق ایم این اے جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ،سابق ایم این اے ڈاکٹر نثار احمد چیمہ،امیدوار پی پی35امتیاز اظہر باگڑی،سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی باگڑی،مختار احمد وڑائچ،چیئرمین محمد منشاء،شہباز احمد چیمہ،ملک محمد اظہر،کلیم اللہ چیمہ،چوہدری ظہور الٰہی،شیراز وڑائچ،وحید احمد،شعیب احمد جنجوعہ،سید محسن رضا،چوہدری احمد حسن چیمہ ودیگر نے موجود تھے۔

کبڈی میچ کے خصوصی انتظامات استاف افضال فوجی بگا نے کئے۔ بہترین کھلاڑی کا انعام سونا سیال کو بگا برادران نثار، افضال،مختار،ارشاد،سرفراز،چوہدری اعظم کی طرف سے ہنڈا 125موٹر سائیکل کا انعام دیا گیا۔ڈاکٹر نثار احمد چیمہ نے کہا کہ ایسے کھیل معاشرے سے بے راہ ر وی اور برائیوں کے خاتمے کے لیے موثر کردار ادا کرتے ہیں نوجوان نسل کو فزیکل فٹنس کے لیے ایسے کھیلوں میں دلچسپی لینا چاہئے کھیل کے میدان آباد کر کے ہم مضبوط پاکستان کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کبڈی پنجاب دھرتی کا قدیمی کھیل ہے جسے پنجاب کی ایجاد کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔پنجاب کے شیر دل جوانوں کا کھیل عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کر چکا ہے۔