تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ، پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف 1-2 سے سیریز جیت لی

کوئنز ٹاو¿ن (مشرق نیوز) نیوزی لینڈ ویمنز نے پاکستان ویمنز کو تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 6 رنز سے شکست دیدی،میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت ہوا،پاکستان ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے5 وکٹوں پر 137 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ ویمنز نے 15 اوورز میں 2 وکٹوں پر101 رنز بنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے کھیل روک دینا پڑا،اس طرح تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی یہ سیریز پاکستان ویمنز نے دو ایک سے اپنے نام کی ہے،اس نے پہلا میچ سات وکٹوں سے اور دوسرا میچ دس رنز سے جیت کر نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے والی پہلی ایشیائی ٹیم ہونے کا منفرد اعزاز حاصل کیا تھا۔