پاکستان کرکٹ ٹیم تربیتی کیمپ ، تین بولرز ثمین گل ، علی شفیق اور محمد علی بھی شامل

راولپنڈی (مشرق نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے پنڈی میں ہونے والے تربیتی کیمپ میں تین بولرز ثمین گل،علی شفیق اور محمد علی کو شامل کرلیا ہے تاہم فاسٹ بولر شاہنواز دھانی بولنگ کیلئے فٹ نہیں ہیں لہٰذا انہیں ری ہیب کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابراعظم سرفرازاحمد اور عثمان قادر کو پریکٹس کے بعد امام الحق کی شادی میں شرکت کی اجازت دےدی ہے تاہم یہ تینوں کرکٹرز (آج) جمعہ کو کیمپ میں پریکٹس کیلئے موجود ہونگے۔