ٹائم آوٹ کا فیصلہ شرمناک ہے: اینجیلو میتھیوز

نئی دہلی (مشرق نیوز) سری لنکا کے آل راونڈر اینجیلو میتھیوز نے بنگلادیش کیخلاف میچ میں امپائر کی جانب سے ’ٹائم آوٹ‘ کے فیصلے کو ’شرم ناک‘ قرار دے دیا۔سری لنکن بیٹر اینجیلو میتھیوز میڈیا سے گفتگو میں ٹائم آوٹ ہونے کے معاملے پر بنگلا دیشی کھلاڑی شکیب الحسن پر برس پڑے۔انہوں نے میچ کے بعد پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے 15 برسوں کے کیریئر میں کبھی کسی ٹیم کو اس قدر گرتے ہوئے نہیں دیکھا، بنگلا دیش نے جو کیا وہ تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق میرے پاس تیار ہونے کے لیے 2 منٹ تھے اور میں اس دوران گراونڈ میں پہنچ گیا تھا لیکن ہیلمٹ خراب تھا، اگر وہ (بنگلہ دیش) جیتنے کیلئے اس قدر گر سکتے ہیں تو یہ غلط ہے۔انہوں نے کھلاڑیوں کی حفاظت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کے دوران کھلاڑیوں کی حفاظت اولین ترجیح ہوتی ہے، کچھ بھی ہو جائے وکٹ کیپر بھی کبھی ہیلمٹ کے بغیر نہیں کھیلتا۔