انگلینڈ کے فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی کا ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان

لندن (مشرق نیوز) نگلینڈ کے فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی نے ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا اس حوالے سے 33 سالہ ڈیوڈ ولی نے کہا کہ بچپن سے صرف انگلینڈ کیلئے کرکٹ کھیلنے کا خواب دیکھا، ورلڈ کپ کے بعد کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ لینے کا وقت آگیا ہے۔ڈیوڈ ولی کو انگلینڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ نہیں دیا گیا تھا اور وہ ورلڈ کپ کھیلنے والے واحد انگلش کرکٹر ہیں جنہیں سینٹرل کنٹریکٹ نہیں ملا تھا۔چند دن پہلے انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے 29 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیے تھے۔ڈیوڈ ولی نے 70 ون ڈے اور 43 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی ہے۔