لاہور(سپورٹس رپورٹر،ایم این پی)ایجنٹ کمپنی سکینڈل،چیف سلیکٹرانضمام الحق مستعفی،پی سی بی نے الزامات کی تحقیقات کیلئے 5رکنی کمیٹی قائم کردی۔
انضمام الحق نے چیئرمین پی سی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کو استعفیٰ بھیجنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا میرا پلیئرز ایجنٹ کمپنی سے کسی قسم کا تعلق نہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ انکوائری کرے میں دستیاب ہوں، لوگ بغیر تحقیق کے باتیں کرتے ہیں، الزام کاثبوت بھی دینا چاہیے، مجھ پر سوال اٹھے تو استعفیٰ دینا بہتر سمجھا،انضما م الحق نے مزید کہابے بنیاد الزمات پر دکھ ہوتا ہے، میں نے بورڈ سے کہا آپ کوکوئی شک ہے توانکوائری کرلیں، مجھے فون آیا اور بتایا گیا 5 لوگوں کی کمیٹی بنادی جس پر بورڈ کوکہا جب تک کمیٹی تحقیقات کرلے عہدہ چھوڑ دیتا ہوں، تمام چیزیں کلیئرہونے کے بعد پی سی بی کے ساتھ بیٹھ جاوں گا،میرا 30 سال کا کیریئر ہے، پاکستان کےلئے اچھی کرکٹ کھیلی۔
ادھر پی سی بی نے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کےخلاف الزامات کی تحقیقات کےلئے 5 رکنی کمیٹی قائم کردی،اعلامیے کے مطابق 5رکنی تحقیقاتی کمیٹی اپنی رپورٹ اور سفارشات جلد پیش کرے گی،پی سی بی کے مطابق کمیٹی کو الزامات کی تحقیق کرنے کےلئے مکمل اختیار دےدیا۔
ایجنٹ کمپنی سکینڈل،چیف سلیکٹرانضمام الحق مستعفی، تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم
















