جب بھی موقع ملا بہترین کھیل پیش کرونگا : کرکٹر محمد عرفان
پتوکی (مشرق نیوز) کرکٹر محمد عرفان نے کہا ہے کہ جب بھی موقع ملا بہترین کھیل پیش کرونگا ۔قومی کرکٹر محمد عرفان نے پتوکی العباس ہوٹل پر پہنچے تو چیئر مین امن پریس کلب پتوکی و اونر العباس ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ عمران یوسف بھٹی،و دیگر نے ویلکم کیا اورمہمان نوازی کی قومی کرکٹرمحمد عرفان سے صدر امن پریس کلب پتوکی نوید بھٹی،زوہیب بٹ،و دیگر نے خوب گپ شپ کی ۔ اس موقع پر موجود کثیر تعداد میں عوام نے خوب سیلفیاں بنائیں ۔قومی کرکٹر محمد عرفان بورے والا سے پتوکی پہنچے اور اس کے بعد لاہور روانہ ہوئے قومی کرکٹر محمد عرفان نے کہاکہ جب بھی موقع ملا بہترین کھیل پیش کروں گاکوشش ہوگی پہلے کی طرح بہترین کھیل پیش کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کروں گااور ملک پاکستان کا نام روشن کروں گاہم سب پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے ۔

















