میرا مائنڈ سیٹ ماڈرن ڈے کرکٹ کھیلنا ہے :صائم ایوب

اسلام آباد (مشرق نیوز) قومی کرکٹر صائم ایوب نے کہا ہے کہ میرا مائنڈ سیٹ ماڈرن ڈے کرکٹ کھیلنا ہے اور میں خود کو اسی کیلئے تیار کر رہا ہوں۔ایک انٹرویومیں 21 سالہ صائم ایوب نے کہا کہ قومی ٹیم میں جب بھی موقع ملا اسی مائنڈ سیٹ سے کھیلنا ہے، مجھے اندازہ ہے کہ سب کا فوکس ماڈرن ڈے کرکٹ پر ہے اور آج کل ہو بھی ماڈرن ڈے کرکٹ رہی ہے۔ صائم ایوب نے کہا کہ تیز رفتاری سے رنز بنانے کی کوشش ہو رہی ہے، مجھے ابھی کیونکہ اس لیول پر اتنا موقع نہیں ملا جہاں ماڈرن ڈے کرکٹ فوکس ہے اس لیے میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں اس کے لیے تیار ہوں لیکن میں تیاری اسی لحاظ سے کر رہا ہوں۔انہوںنے کہاکہ وائٹ بال کرکٹ سے جب ریڈ بال میں آیا تو یہی پلان تھا کہ مجھے اچھا کرنا ہے، کراچی وائٹس کو جتوانے کا ٹارگٹ تھا، خوشی ہے کہ میں نے اس میں اپنا حصہ ڈالا۔صائم ایوب نے کہا کہ قائد اعظم ٹرافی کے دوران بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، ڈریسنگ روم میں ٹیسٹ کرکٹرز تھے اور ماحول بہت اچھا تھا اس لیے مجھے بہت فائدہ ہوا ہے۔