بنگلورو(ایم این اے)شاہین منزل کو چھو کر واپس،آسٹریلیا نے پاکستان کو 62رنز سے شکست دےدی۔
بنگلورو کے چنا سوامی سٹیڈیم میںکھیلے گئے میچ میں کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا،آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز مچل مارش اور ڈیوڈ وارنر نے کیا، دونوںنے لاٹھی چارج کرتے ہوئے 259 رنز کی ریکارڈ پارٹنر شپ بنائی،وارنر 163،مچل مارش نے121 کی دلکش اننگز کھیلی۔
کینگروز نے مقررہ 50اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پرورلڈکپ کا تاریخ ساز 367رنز کاپہار ٹوٹل سکور بورڈ پر سجایا،پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی 5 ، حارث روف نے 3 جبکہ اسامہ میر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میںعبداللہ شفیق ، امام الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 127 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی ،عبداللہ شفیق 2 چھکوں ،7 چوکوں کی مدد سے 64 ،امام الحق 10 چوکوں کی مدد سے 70 رنز بنا کر چلتے بنے،175رنز پر پاکستان کو کپتان بابراعظم کی وکٹ کانقصان اٹھانا پڑا،بابر اعظم کی اننگز 18سکور تک محدود رہی۔
ایک موقع پر قومی ٹیم کی پوزیشن مستحکم نظر آئی پھر ایڈم زمپا نے اوپر نیچے 3وکٹیں حاصل کرکے میچ آسٹریلیاکے پلڑے میں ڈال دیا،سعود شکیل 30، رضوان 46، افتخار 26 ،نواز14، اسامہ میر بغیر کوئی رن بنائے واپس لوٹے،قومی ٹیم 45.2اوورز میں 305رنز پر ہمت ہار گئی،آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا 4،سٹونس نے 2کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔
دیر سے کھانے اور سونے والے افراد میں میٹابولک بیماریوں کا خطرہ
پشاور: متنی میں سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
مسلسل خراب پرفارمنس، صائم ایوب کا کرکٹ سے بریک لینے کا فیصلہ
ایشوریا رائے کو سلمان خان سے بچانے کیلئے باڈی گارڈ رکھا گیا تھا، انکشاف
وزیراعظم شہبازشریف 30 نومبر سے روس اور ایران کا سرکاری دورہ کریں گے
فرانس میں مسلسل چھٹے ہفتے مہنگائی کیخلاف احتجاج، ہزاروں افراد بدستور سڑکوں پر
نئے صوبوں پر ریفرنڈم ہی واحد حل ، معاملہ عوام کے حوالے کیا جائے: رانا ثناءاللہ
خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری
دسمبر اہم ، کراچی وفاق کو دینے کی تجویز آئی تو بھرپور حمایت کرینگے: مصطفی کمال
ایک سال کے دوران سرکاری قرضوں میں 6 ہزار 200 ارب روپے کا اضافہ
















