ایک اور بڑا اپ سیٹ،ہالینڈ نے فیورٹ افریقہ کی اڑان روک دی

دھر م شالا(ایم این پی)ایک اور بڑا اپ سیٹ،ہالینڈ کی38رنز سے فتح، فیورٹ افریقہ کی اڑان روک دی۔

دھرم شالا میں کھیلا گیا میچ بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا اور فی اننگز کو43اوورز تک محدود کیا گیا۔

ہالینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 43 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بنائے،سکاٹ ایڈورڈز 78 رنز بنا کر نمایاں رہے،جنوبی افریقہ کی جانب سے کاگیسو ربادا، مارکو جانسن اور لونگی نگیڈی نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں فیورٹ جنوبی افریقہ آغاز سے ہی مشکلات کاشکار رہی،ہالینڈ کی کمزور باولنگ کے آگے افریقی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور پوری ٹیم207رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔

ہالینڈ نے میگاایونٹ میں پہلی فتح سمیٹی جبکہ مسلسل 2میچز بھاری مارجن سے جیتنے والی افریقہ کو پہلی شکست کاسامنا کرنا پڑا۔