بابر کی بیٹنگ بہت پسند، وہ سکون سے بیٹنگ کرتے ہیں: کلدیپ یادیو
احمد آباد (مشرق نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر کلدیپ یادیو نے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی بیٹنگ کی تعریف کر دی۔میڈیا سے گفتگو میں کلدیپ یادیو نے کہا کہ مجھے بابر اعظم کی بیٹنگ بہت پسند ہے، وہ سکون سے بیٹنگ کرتے ہیں، ان کے پاس کافی ٹائم رہتا ہے بیٹنگ کرنے کےلئے۔بھارتی اسپن بولر نے کہا کہ میں نے دیکھا ہے کہ بابر اعظم فاسٹ بولرز کو بہت اچھا کھیلتے ہیں، وہ بیک فٹ کے بڑے شاندار پلیئر ہیں۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کی ایک کلاس ہے، اسی لیے تو انہیں فیب 5 یا فیب 4 میں شامل کیا جاتا ہے، اس میں کوئی شک نہیں وہ ایک بہترین پلیئر ہیں۔بھارتی بولر نے کہا کہ بابر اعظم کے خلاف میچ کھیلنے کیلئے بھی پرجوش ہوں۔

















