نوازشریف کی واپسی ڈیل کانتیجہ ہے،پرویزاشرف

اسلام آباد (بیورورپورٹ)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے نوازشریف کی واپسی کو ڈیل کانتیجہ قراردےدیا،صحافیوں نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے سوال پوچھا کیا نواز شریف کسی ڈیل کے تحت واپس آ رہے ہیں؟، راجہ پرویز اشرف نے کہا ظاہر ہے کوئی اعتماد سازی ہوئی ہوگی تبھی تو واپس آ رہے ہیں اب نواز شریف کی صحت بھی ٹھیک رہنی چاہیے۔

صحافی نے سوال کیا کیا الیکشن ہو رہے ہیں؟،سپیکر نے جواب دیاآپ بتائیں الیکشن ہو رہے ہیں؟، پیپلزپارٹی کا مزاج بہت ٹھنڈا اور بہتر رہا ہے اگر پیپلز پارٹی لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات کر رہی ہے تو سمجھیں واقعی کچھ تو ہے،پرویز اشرف نے مزید کہا وفاق ،پنجاب کابینہ میں ن لیگ کے لوگ شامل ہیں، ن لیگ کے تمام کام ہو رہے ہیں، پیپلز پارٹی کےخلاف نیب کے جھوٹے مقدما ت بنائے ،نیب کے پاس کوئی ثبوت نہیں، مقدمات کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔