ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کیلئے ویسٹرن ریلوے نے خصوصی ٹرین چلانے کا فیصلہ
احمد آباد(مشرق نیوز) ورلڈ کپ میں آج ہونے والے پاک بھارت میچ کیلئے ویسٹرن ریلوے نے خصوصی ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی سے احمد آباد تک سپر فاسٹ خصوصی ٹرین چلائی جائے گی، خصوصی ٹرین احمد آباد کیلئے ممبئی سے چلانے کا فیصلہ کیاگیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق خصوصی ٹرین شائقین کرکٹ کو احمدآباد سے اتوار کو واپس ممبئی پہنچائے گی، خصوصی ٹرین کاجمعہ کی رات مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 9 بجے ممبئی سے احمدآباد روانہ ہونے کا بتایاگیابھارتی میڈیا کے مطابق شائقین کرکٹ خصوصی ٹرین کی آن لائن ٹکٹیں بھی خرید سکتے ہیں، خصوصی ٹرین کی ٹکٹوں کیلئے خصوصی قیمتیں بھی رکھی گئی ہیں۔
















