کرکٹ ورلڈکپ، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج کھیلا جائےگا

احمدآباد (مشرق نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں آج میچ کھیلا جائےگا جس میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی،یہ میچ میگا ایونٹ کا بارہواں میچ ہوگا اور دن ایک بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام بھارت میں جاری آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں آج میچ کھیلا جائیگا جس میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں نریندر مودی سٹیڈیم، احمد آباد کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گی۔ میچ دن ایک بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ میگا ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دو، دو میچ کھیل چکی ہیں اور دونوں ٹیمیں اپنے دونوں میچز جیت چکی ہیں۔پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز جبکہ دوسرے میچ میں سری لنکا کو شکست دی ،اسی طرح میزبان بھارت نے اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیا جبکہ دوسرے میچ میں افغانستان کی ٹیم کو ہرایا تھا۔