لاہور(ایم این پی)پاکستانیوں کو بھارتی ویزے نہ ملنے پرسربراہ پی سی بی ذکا اشرف نے سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی سے رابطہ کرلیا۔
پی سی بی کے مطابق ذکا اشرف ،سیکرٹری خارجہ کے درمیان پاکستانی صحافیوں و مداحوں کو ویزے جاری ہونے میں تاخیرکے معاملے پر بات ہوئی، چیئرمین پی سی بی نے ویزوں کے اجرا میں تاخیر پر تشویش و تحفظات کا اظہار کیا۔
ذکا اشرف نے معاملے پر پاکستان ایمبیسی کے ذریعے بھارتی وزارت داخلہ سے رابطہ کرنے کی درخواست کردی۔
پاکستانیوں کو بھارتی ویزے نہ ملنے پرذکا اشرف کاسیکرٹری خارجہ سے رابطہ
















