بھارتی کرکٹر دھون نے اہلیہ سے طلاق لے لی

دہلی(ایم این پی)بھارتی کرکٹر دھون نے اہلیہ سے طلاق لے لی،دہلی کی پٹیالہ ہاوس کورٹ (فیملی کورٹ) نے اہلیہ آئشہ مکھرجی سے طلاق کی منظوری دےدی۔

عدالت نے تسلیم کیا اہلیہ نے شیکھر دھون کو اپنے اکلوتے بیٹے سے برسوں تک الگ رہنے پر مجبور کرکے ذہنی تکلیف دی۔

فیملی کورٹ نے کہا دھون کی اہلیہ نے الزامات کی مخالفت نہیں کی اور دفاع میں ناکام رہیں تاہم عدالت نے بیٹے کی حوالگی پر کوئی حکم جاری نہیں کیا۔