نئی دہلی(ایم این پی)بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیاہے احمد آباد میں ہونے والے ورلڈکپ میچز کے دوران دہشتگردی کا خطرہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے حملے کی دھمکی کے بعد احمد آباد سٹیڈیم و اطراف میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ،بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد سٹیڈیم اور اطراف میں 3 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ میچز کے دوران سٹیڈیم جانے والی سڑک کو مکمل طور پر بند رکھاجائےگا۔
بھارتی میڈیا نے کہا احمد آباد سٹیڈیم میں میچ کے دوران موبائل فون کے علاوہ کوئی چیز اندر لےجانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
کرکٹ ورلڈکپ ،احمد آباد کے میچز میں دہشتگردی کا خطرہ
















