دبئی(ایم این پی)آئی سی سی نے لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر کو ورلڈکپ کاسفیر مقرر کر دیا۔
آئی سی سی کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق اپنے کیریئر میں 50 اوور کے6 ورلڈ کپ میں قابل رشک ریکارڈ رکھنے والے ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں افتتاحی میچ سے قبل کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ واک کریں گے اور ٹورنامنٹ کے شروع ہونے کا اعلان کریں گے۔
سچن ٹنڈولکر نے کہا1987 میں بال بوائے ہونے سے لےکر 6ایڈیشنز میں ملک کی نمائندگی کرنے تک، ورلڈ کپ نے ہمیشہ میرے دل میں خاص جگہ بنائی ، 2011 میں ورلڈ کپ جیتنا کرکٹ کے سفر کا سب سے قابل فخر لمحہ ہے۔
سابق کرکٹر نے کہابھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں سخت مقابلوں کیلئے تیار ہیں، میں شاندار ٹورنامنٹ کا بے صبری سے منتظر ہوں۔
آئی سی سی نے لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر کو ورلڈکپ کاسفیر مقرر کر دیا
















