ورلڈکپ،آسٹریلیا نے بھی وارم اپ میچ میں پاکستان کوہرادیا

حیدرآباد(ایم این پی)آسٹریلیانے بھی وارم اپ میچ میں پاکستان کوہرادیا،راجیو گاندھی کرکٹ سٹیڈیم میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 352 رنز کا ہدف دیا۔

اوپنر ڈیوڈ وارنر ، مچل مارش نے 83 رنز کا آغاز فراہم کیا ،وارنز 48 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے ،مچل مارش 31 رنز بناکر چلتے بنے، دیگر کھلاڑیوں میں سٹیو سمتھ 27، ایلکس کیری 11 جبکہ مارنس لیبوشین 40 رنز بناکر نمایاں رہے،گلین میکسویل نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 71 گیندوں پر 6 چھکوں ،4 چوکوں کی مدد سے 77 ،جوش انگلس نے 30 گیندوں پر 48 رنز کی اننگز کھیلی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی اوپننگ جوڑی پھر ناکام ثابت ہوئی، فخر زمان 22 ، امام الحق 16 رنز بناکرآﺅٹ ہوگئے،83رنز پر4وکٹیں گرنے کے بعد افتخار ، بابر اعظم نے ٹیم کو سہارا دیا،افتخار83رنزپر ہمت ہار گئے،بابر اعظم 90 رنز بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے،نواز نے نصف سنچری بنائی اور قومی ٹیم 47.4اوورز میں337رنزتک محدود رہی۔