بیجنگ(ایم این پی )پاکستان ہانگ کانگ کو ہرا کرایشین گیمز کے ٹی 20کرکٹ مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
چین کے شہر ہانگزو کی زی جیانگ یونیورسٹی کرکٹ فیلڈ میں جاری 19 ویں ایشین گیمز کے کرکٹ ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں ہانگ کانگ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ دی ،گرین شرٹس مقررہ 20 اوورز میں 160 رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔
ہدف کے تعاقب میںہانگ کانگ کی ٹیم 18.5 اوورز میں 92 رنز پر ڈھیر ہوگئی،سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز کا مقابلہ سری لنکا اور افغانستان کے میچ کی فاتح ٹیم سے6 اکتوبر کو ہوگا۔
ایشین گیمز کرکٹ،پاکستان ہانگ کانگ کو ہرا کرسیمی فائنل میں پہنچ گیا
















