ویسٹ انڈیزکو شکست ،پاکستان نے گلوبل اوور 40 کرکٹ کپ جیت لیا

کراچی(ایم این پی)پاکستان نے گلوبل اوور 40 کرکٹ کپ جیت لیا،نیشنل بینک کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں پاکستان ٹیم کے کپتان عبدالرزاق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کپتان عبدالرزاق طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے اننگز چھوڑ کر چلے گئے پھر مصباح الحق اور حسن رضا نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 173 رنز بنائے،مصباح الحق نے 93 گیندوں پر 6 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے 106 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

تصور عباس نے دھواں دار اننگز کھیلی اور 21 گیندوں پر 58 رنز بنا کر پاکستان کا سکور 300 رنز تک پہنچادیا،پاکستان نے مقررہ 45 اوورز میں 4 وکٹوں پر 328 رنز بنائے، جواب میں ویسٹ انڈیزکی ٹیم 39 اوورز میں 176 رنز بناسکی،پاکستان نے میچ152 رنز سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔