شاہین آفریدی کی ولیمہ تقریب میں کھلاڑیوں ودیگر شخصیات کی شرکت
اسلام آباد(ایم این پی)فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی کی ولیمہ تقریب اسلام آباد میں ہوئی ،قومی کھلاڑیوں سمیت سماجی و کرکٹ سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔
شاہین شاہ آفریدی نے ولیمے میں کالے رنگ کا سوٹ زیب تن کیا جبکہ سسر شاہد آفریدی بھی کسی سے کم نہ دکھائی دئیے، تقریب کےلئے سجائے گئے ہال میں شاندار انٹری دی۔
تقریب میں لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو عاطف رانا ،سی او او ثمین رانا ،ڈائریکٹر کرکٹ عاقب جاوید کے ہمراہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، شاداب خان، امام الحق، حارث روف، نسیم شاہ، فخرزمان ، رضوان اور اولمپئن ارشد ندیم نے بھی شرکت کی۔
















