کولمبو(ایم این پی)بھارت نے سری لنکا کو ہرا کر ایشیا کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا جبکہ پاکستان کیلئے بھی آگے جانے کی راہ ہموار ہوگئی۔
کولمبو میں ہونیوالے ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچ میں بھارت نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،پوری ٹیم آخری اوور کی پہلی گیند پر 213 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔
کپتان روہت شرما 53 رنز بنا کر نمایاں رہے،سری لنکا کی جانب سے ڈونتھ ویلالجے نے 5 اور چارتھ اسالنکا نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 172رنز پر ڈھیر ہوگئی،41رنز کی فتح سے بھارت نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا،کلدیپ یادیو نے ایک بار پھر شاندار باولنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے 4کھلاڑیوں کاشکار کیا۔
بھارت کی فتح نے پاکستان کیلئے بھی فائنل میں جانے کی راہ ہموار کردی،پاکستان اور سری لنکا کامیچ سیمی فائنل میں تبدیل ہوگیا،جیتنے والی ٹیم 17تاریخ کو بھارت کےساتھ فائنل میں مد مقابل ہوگی۔
ایشیا کپ،بھارت کی فائنل میں رسائی،پاکستان کیلئے بھی راہ ہموار
















