راولپنڈی (مشرق نیوز) آئی ایس پی آرنے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم نے پہلی مرتبہ یورپی لانگ رینج چیمپئن شپ میں حصہ لیا۔ایک بیان میں آئی ایس پی آر نے کہا کہ یورپی لانگ رینج چیمپئن شپ کا برطانیہ میں انعقاد ہوا، ورلڈ چیمپئن شپ کے بعد یہ چیمپئن شپ دوسرا بڑا ایونٹ ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان ٹیم 12 ممالک کے 80 سے زائد بین الاقوامی شوٹرز کے ساتھ انفرادی میچوں کا حصہ تھی، پاکستانی ٹیم نے 12 ٹیموں کے ساتھ ٹیم میچز میں بھی حصہ لیا۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نے کسی بھی بین الاقوامی لانگ رینج ایونٹ میں پہلی بار تمغے حاصل کئے ہیں۔
پاکستان ٹیم کی پہلی مرتبہ یورپی لانگ رینج چیمپئن شپ میں شرکت
















