تیز ترین2ہزار رنز،بابر نے کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر،ایم این پی )بابر نے کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا،بابر اعظم بطورکپتان تیز ترین 2 ہزار رنز بنانے والے پلیئر بن گئے،بطور کپتان 31 اننگز میں سنگ میل عبور کیا۔
ویرات کوہلی نے بطور کپتان 2 ہزار رنز 36 اننگز میں مکمل کیے تھے،بابر اعظم نے کارنامہ ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں بنگلہ دیش کےخلاف میچ میں سر انجام دیا۔
دوسری جانب آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹی 20 پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی،ون ڈے بیٹرز میں بابراعظم کی بادشاہت برقرار ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی ٹاپ 5 باﺅلرز میں آگئے،بیٹرز میںامام الحق 732 پوائنٹس کےساتھ چوتھے اور فخر زمان 721 پوائنٹس کےساتھ ساتویں نمبر پر ہیں۔
باﺅلر کی فہرست میںحارث روف 14 درجہ ترقی پاکر 36 سے 29 ویں اور نسیم شاہ 13 درجہ ترقی کے بعد 68 ویں نمبر پرآگئے ،ٹی 20بیٹرز میں رضوان دوسرے اور بابر اعظم تیسرے نمبر ہیں جبکہ بھارت کے سوریا کمار یادیو پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔
















