آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے بھارتی سکواڈ کا اعلان، روہت شرما قیادت کرینگے
نئی دہلی (مشرق نیوز) کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے بھارتی ٹیم کے سکواڈ کا اعلان کردیا گیا،بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ سکواڈ میں ویرات کوہلی،شبمن گل، شریاس ایئر، ایشان کشن، کے ایل راہول شامل ہیں۔ہاردک پانڈیا، سوریا کمار یادیو، رویندرا جڈیجا اور کلدیپ یادیو بھی بھارتی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔شردل ٹھاکر، اکشر پٹیل، جسپریت بمراہ، محمد شامی اور محمد سراج کو بھی بھارتی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
















