ورلڈکپ کیلئے 15رکنی سکواڈ فائنل،سعود شکیل ٹیم کاحصہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر،ایم این پی)ورلڈکپ کیلئے 15رکنی سکواڈ فائنل کرلیا گیا۔

سلیکشن کمیٹی کے درمیان مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کو 15 رکنی ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ بنانے پر اتفاق ہوگیا جبکہ عبداللہ شفیق اور فہیم اشرف سلیکٹرز کی توجہ حاصل نہ کر سکے،قومی سکواڈ میں کپتان بابر اعظم ، نائب کپتان شاداب خان، وکٹ کیپر بیٹر رضوان ،فخر زمان کو شامل کئے جانے کا امکان ہے ،امام الحق ،آغاز سلمان بھی ممکنہ طور پر سکواڈ کا حصہ ہو سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق افتخار ،نواز، اسامہ میر، حارث روف ، نسیم شاہ، شاہین آفریدی، حارث اور وسیم جونیئر بھی ورلڈ کپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں،کرکٹ بورڈ 5 ستمبر تک ابتدائی سکواڈ کے نام کرکٹ کونسل کو بھجوا دے گا۔